کوئٹہ: بلوچستان کے سابق وزیرِ اعلیٰ اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ، سردار اختر مینگل نے کہ یورپی یونین ( ای یو) سے کہا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی ایما پر اگلے عام انتخابات کیلئے بلوچستان کیلئے اپنے نمائیندے بھیجنے کے عمل کو منسوخ نہیں کرنا چاہئے۔
اپنی رہائشگاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے جمعرات کو سردار مینگل نے کہا کہ ای یو اور دیگر بین الاقوامی اداروں کو اپنے آبزرور اور مشاہدین کو بلوچستان بھیجنا چاہئے۔
' ان کی موجودگی شفاف انتخابات میں معاون ثابت ہوگی،' سردار مینگل نے کہا۔
انہوں نے ای یو سے مطالبہ کیا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بلوچستان کی عوام کیساتھ ہونے والی زیادتیوں پر بھی تحقیق کرے۔
سردارمینگل نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہتی کہ ای یو بلوچستان کے انتخابات پر نظر رکھے اور انہوں نے اسے اپنی جماعت کو انتخابات سے دور رکھنے کی ایک سازش بھی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال دنیا کے دیگر شورش اور جنگ زدہ علاقوں سے مختلف نہیں جہاں ای یو اپنے نمائیندے بھیجتی رہتی ہے۔
بی این پی کے سربراہ نے کہا کہ سابق وزراء اب بھی ملکی وسائل اور حکومت کی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں اور انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اس کا نوٹس لینے کو کہا ہے۔
سردار مینگل نے کہا ہے بلوچستان کے مختلف ضلعوں میں تعینات پرانے بیوروکریٹس کو بھی تبدیل کیا جائے۔