پاکستان

بلوچستان میں ریٹرننگ افسران کو مشکلات کا سامنا ہے، چیف جسٹس

افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بد امنی ، فرقہ واریت اور گورننس کے مسائل ہیں۔

کوئٹہ: چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعینات ریٹرننگ افسران (آر او) مشکلات کے شکار ہیں۔

بلوچستان ہائی کورٹ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ بلوچستان میں اچھی طرزِ حکومت ( گڈ گورننس) ، فرقہ واریت، اور امن و امان کے مسائل کا سامنا ہے۔

' آر او آزادانہ اور شفاف انتخابات کے ذمے دار ہیں،' انہوں نے کہا۔

افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ اس صورتحال میں آر او کی ذمے داریاں دوگنی ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

آر او عدلیہ کے نمائیندہ ہیں اور یہ آئینی اداروں کی ذمے داری ہے کہ وہ آزادانہ انتخابات کو یقنینی بنائیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ خواتین مردوں کے برابر ہیں اور انہیں ووٹ ڈالنے سے نہیں روکنا چاہئے۔

' عام انتخابات میں ووٹر ہی سب سے بڑے فریق ہیں،' انہوں نے مزید کہا ۔

افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ یہ تمام اداروں کی ذمے داری ہے کہ وہ بلوچستان میں الیکشن کمیشن کی تائید کریں۔

' جمہوریت صرف انتخابی عمل سے ہی پروان چڑھ سکتی ہے، ' انہوں نے کہا۔