کوئٹہ: پولیس کے مطابق، مبینہ عسکریت پسندوں کی جانب سے نوشکی میں میجر (ر) محمد آصف مینگل کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ مینگل آزاد امیدوار کی حیثیت سے حلقہ پی بی 40 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے منگل کے گھر پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مکان کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔
یہ واقعہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیاسی امیدواروں پر حملوں کو سلسلہ جاری ہے۔