کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں دو گرہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
لیوی عہدے دار عبد الجبار نے ڈان ۔ کام کو ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں گروہوں نے تصادم میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ منگل کو ہونے والا تصادم قبائلی جھگڑے کا نتیجہ ہے۔
عبد الجبار کے مطابق، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گندھاوا ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سیکیورٹی اداروں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خیال رہے کہ تیس اپریل کو اسی علاقے میں انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار عبدالفتح مگسی اپنے دو ساتھیوں سمیت گولیوں کا ناشنہ بن گئے تھے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پی بی - 32 جھل مگسی میں الیکشن منسوخ کر دیے۔
//