استنبول: شامی سرحد کے نزدیک ترکی کے ایک چھوٹے سے قصبے رہانلی میں دھماکہ خیز مواد سے بھری دو گاڑیاں پھٹ پڑیں جسکے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
وزیر داخلہ معمر گولر نے کہا ہے کہ دھماکے ٹاؤن ہال اور پوسٹ آفس کے قریب پیش آئے۔
‘بد قسمتی سے ہلاکتوں کی تعداد اب 30 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔
گولر نے کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی تاکہ معاملہ منظر عام پر آسکے۔
سی این این ٹرک ٹیلی ویژن نے ایمبیولینسوں کے جائے وقوع پر روانگی کے مناظر دکھائے جبکہ ٹاؤن ہال کو بھی دھماکے میں شدید نقصان پہنچا ہے۔
شامی تنازعے کے بعد ترکی کے سرحدی علاقے میں متعدد حملے کیے جاچکے ہیں۔
فروری میں کلیویگوزو میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ترکی نے دھماکے کا الزام شامی حساس ایجنسیوں کے ایجنٹس پر عائد کیا تھا۔