پاکستان

علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری

گرفتار ہونے والے اغوا کاروں سے ملنے والی معلومات پر بین الصوبائی اغوا کار گروپ کے سرغنہ وزیر گل کو گرفتار کرلیا ہے۔

نوشہرہ: سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جمعہ کو بھی جاری ہے۔

آپریشن میں گرفتار ہونے والے اغوا کاروں سے ملنے والی معلومات پر بین الصوبائی اغواکار گروپ کے سرغنہ وزیر گل کو چارسدہ سے  گرفتار کرلیا ہے۔

وزیر گل سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے اغوا میں ملوث بتایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے تاہم علی حیدر گیلانی کو اب تک بازیابی نہیں کرایا جاسکا ہے۔

مغوی کی بازیابی کے لیے کے ناصرف نوشہرہ بلکہ چارسدہ میں بھی آپریشن کیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز جمعرات کو نوشہرہ کے علاقے  اکوڑہ خٹک میں آپریشن کے دوارن ایک مغوی عبدالوہاب کو بازیاب جبکہ دو اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا تھا۔

ڈی پی او وقار احمد کے مطابق، عبدل الوہاب نے بتایا کہ  سابق وزیراعظم کے اغوا ہونے والے بیٹے علی حیدر گیلانی کو ان کے ساتھ رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ علی کو عام انتخابات سے دو روز قبل نو مئی کو جنوبی پنجاب کے شہر ملتان سے اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا۔