Dawn News Television

شائع 07 جون 2013 01:37am

گھریلو کتے بیکٹیریا کی شرح میں اضافے کا سبب

اسلام آباد : جن گھروں میں کتے پالے جاتے ہیں وہاں پر دیگر گھروں کی نسبت سے بیکٹیریا کی موجودگی کی شرح 700 گنا زیادہ ہوتی ہے۔

نارتھ کیرولینا سٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ بیالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر روب ڈن نے کہا ہے کہ گھروں میں کتے پالنے سے کتوں میں پائے جانے والے بیکٹیریا ٹی وی سکرینوں، تکیوں اور دیگر گھریلو استعمال کی چیزوں پر پائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوران تحقیق اعدادوشمار اکھٹے کئے گئے جس کے بعد ایسے گھر جہاں کتا پالا گیا ہو بیکٹیریا کی تعداد700 گنا تک زائد ہوتی ہے۔

دوران تحقیق چالیس مختلف گھروں سے ڈیٹا مرتب کیا گیا جس کے نتائج کے مطابق کتے پالنے والے گھرمیں نو مختلف جگہوں پر بیکٹیریا کی تعداد زیادہ تھی جن میں ٹی وی سکرین، کچن کاؤنٹر، ریفریجریٹرز، ٹائلٹ سیٹ، کٹنگ بورڈ، تکیہ کے محور، بیرونی دروازے کے ہینڈل اور اندرونی دروازوں کی دستیاں وغیرہ شامل ہیں۔

Read Comments