• KHI: Partly Cloudy 16.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Cloudy 14.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Cloudy 14.2°C

ٹانک میں فائرنگ: دو ہلاک ، تین زخمی

شائع March 30, 2014

ٹانک: اتوار کے روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کا یہ واقعہ ضلع ٹانک کے گومل زمان علاقے میں پیش آیا ہے۔

اس کے علاوہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے قریب ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے۔

تاہم اس حملے میں تمام سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے اور کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

دھماکے میں بعض گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی افراد ے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

شمالی وزیرستان پاکستان کے سات قبائلی علاقوں میں شامل ہیں جو وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں ( فاٹا) کا حصہ ہے۔ یہاں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے دہشتگرد تخریبی کارروائیاں کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر تنظیموں اور القاعدہ کے لوگ بھی یہاں سرگرم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025