سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

شائع اپ ڈیٹ
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کیا۔

ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے  بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

تاہم ان تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔


کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026