ٹریفک پولیس اہلکار کی بہادری نے سب کو حیران کردیا
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2014
پشاور کے مین جی ٹی روڈ پر ٹریفک سب انسپکٹر سبز علی معمول کی ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ اسی اثناء انہوں نے اندر فائرنگ کی آواز سنی،جس میں ٹارگٹ کلر محمد رایف نے ایک شخص کو نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔
ٹریفک افسرسبز علی ان کی طرف بڑھے ٹارگٹ کلر نے ٹریفک سب انسپکٹر پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
سبز علی نے بھی اپنے دفاع میں ملزم پر بھی فائرنگ شروع کر دی۔۔ اس دوران قاتل موٹر سائیکل سے گر کر قریب ایک مستری خانے میں گھس گیااور وہاں سے بھی ٹریفک افسرپر فائرنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جس کے بعد ایک گاڑی کے نیچے چھپ گئے۔
سبز علی نے تن تنہا قاتل کو تلاش کرکے گاڑی کے نیچے سے اسلحہ سمیت قابو کرکے گرفتار کر لیا۔
تبصرے (1) بند ہیں