• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل

شائع May 4, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ 4 سے 5 سال پہلے خواتین انہیں فون کرکے دوسری شادی کرنے کی پیشکش کرتی تھیں۔

یوٹیوب پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے میزبان کے ایک سوال پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اگر وہ دوسری شادی کرتے تو شاید وہ مولانا نہ ہوتے جو آج ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں 4،5 سال پہلے تک لڑکیاں فون کرکے انہیں کہتی تھیں مجھ سے شادی کرلیں۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ شادی کے دوسرے سال بعد ہی انہیں دوسری شادی کی آفرز ہونے لگیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری شادی کرنا حرام نہیں ہے لیکن اگر وہ کرلیتے تو تبلیغ کا کام نہیں کرسکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی بیوی نے ان کے سخت ترین لمحات میں ان کا ساتھ دیا، بیوی کی وفا ان کے لے ایک طرح سے رکاوٹ تھی کہ وہ دوسری عورت کو گھر میں لائیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024