پشاور: شمالی وزیرستان کے دتہ خیل علاقے میں بدھ کے روز ایک راکٹ حملے میں دو سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

آفیشل ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر پانچ راکٹ فائر کیے جس کے باعث ہلاکتیں پیش آئیں جس پر جوابی کارروائی بھی کی گئی۔

دوسری جانب گن شپ ہیلی کاپٹروں نے باڑہ میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو ہدف بنایا جس میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز بھی دتہ خیل ہی میں فضائی کارروائی کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 28 ’دہشت گرد‘ ہلاک ہوئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں ایک اہم طالبان کمانڈر داؤد متہ بھی شامل تھا۔

یاد رہے کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 15 جون کو آپریشن ضربِ عضب کا آغاز کیا گیا تھا تاہم علاقے میں آزاد میڈیا کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے تمام تر تفصیلات آئی ایس پی آر کی جانب فراہم کی جاتی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں