• KHI: Sunny 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.9°C
  • KHI: Sunny 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.9°C

پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین کے گھرپرفائرنگ، بال بال بچ گئے

شائع April 26, 2024 اپ ڈیٹ April 26, 2024 08:22am
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار کے گھر پر فائرنگ ہوئی، جس میں بال بال بچ گئے، گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال کے شیخو پورہ میں واقع گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پسٹل کی گولی گھر میں کھڑی کار کے فرنٹ شیشے پر لگی، اللہ کا شکر ہے محفوظ رہا، جب گولی فائر ہوئی تب لان میں بیٹھا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ پولیس کو فائرنگ کے واقعے کے خلاف درخواست جمع کرادی ہے، نامعلوم افراد اور سیاسی مخالفین نےمجھے ڈرانے دھمکانے کے لیے ایسا کیا۔

اختر اقبال ڈار نے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا میں کرپشن کیخلاف آواز اورحق کا علم بلند کرتا رہوں گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026