کترینہ 'کپور' بننے کی تیاری کرے، سلمان خان

اپ ڈیٹ 21 نومبر 2014
کترینہ کیف اور سلمان خان —  بشکریہ انڈین ایکسپریس
کترینہ کیف اور سلمان خان — بشکریہ انڈین ایکسپریس

دبنگ ہیرو سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی شادی بولی وڈ میں اس وقت سب سے زیادہ زیر بحث موضوع ہے۔

حیدرآباد کے فلک نما محل میں ہونے والی اس عظیم الشان شادی کو بولی وڈ اسٹارز کا میلہ بھی کہا جاسکتا ہے جس میں تقریب کے بعد رات بھر خوب ہلہ گلا ہوا۔

ارپیتا خان کی شادی کے موقع پر ٹوئیٹ کی تصویر
ارپیتا خان کی شادی کے موقع پر ٹوئیٹ کی تصویر

اس موقع پر سلمان خان بھرپور موڈ میں تھے اور انہوں نے سابقہ محبوبہ کترینہ کیف کو بھی نیا نام دے ڈالا جس نے باربی ڈول کے گال سرخ کر دیئے۔

تقریب کے دوران ایک موقع پر سلمان خان نے ڈی جے کو کترینہ کا مقبول گانا چکنی چینبلی بجانے کو کہا اور انہیں اپنے ساتھ رقص کی دعوت کی۔

تاہم شرمیلی باربی ڈول نے کرن جوہر کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی تو سلمان نے کرن کے ذریعے انہیں بلانے کی کوشش کی۔

تاہم پھر بھی کترینہ نے انکار کردیا تو سلمان نے کہا ٹھیک ہے کترینہ کیف کو نہیں اب ہم کترینہ کپور کو بلاتے ہیں، پلیز اسٹیج پر آجائیں۔

یہ سن کر شرمندہ ہونے جانے والی کترینہ کیف نے آخرکار اسٹیج پر سلمان خان کو جوائن کر ہی لیا۔

مگر سلمان خان نے اپنا مذاق یہاں ہی ختم نہیں کیا اور مزید کہا میں کیا کرسکتا تھا میں نے اسے کترینہ خان بننے کا موقع دیا تھا مگر اس نے 'کترینہ کپور' کا انتخاب کرلیا۔

یہ سن کر مہمانوں میں چہہ مگوئیاں ہونے لگیں تاہم کترینہ دلیری سے مسکراتی رہیں۔

خیال رہے کہ کترینہ کیف کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ آئندہ سال رنبیر کپور سے شادی کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔

بشکریہ زی انڈیا ڈاٹ کام

تبصرے (0) بند ہیں