افغان پارلیمنٹ کی امریکا، نیٹو سے دوطرفہ معاہدوں کی منظوری

23 نومبر 2014
افغان اور امریکی حکام ستمبر میں سیکیورٹی معاہدے پر دستخب ک رہے ہیں۔ فائل فوٹو رائٹرز
افغان اور امریکی حکام ستمبر میں سیکیورٹی معاہدے پر دستخب ک رہے ہیں۔ فائل فوٹو رائٹرز

کابل: افغان پارلیمنٹ نے کابل اور واشنگٹن کے درمیان دوطرفہ سیکیورٹی کے معاہدے کی منظوری دے دی جس کے تحت رواں سال کے اختتام کے بعد بھی اتحادی افواج افغان سرزمین پر رہیں گی۔

اتوار کو پارلیمنٹ نے نیٹو کے ساتھ ایک علیحدہ فوجی معاہدہ بھی کیا۔

2001 میں 9/11 حملے کے بعد امریکا کی زیر قیادت اتحادی افواج نے افغانستان پر چڑھائی کر دی تھی اور طالبان حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

پارلیمنٹ کی جانب سے کیے گئے نئے معاہدے کے تحت امریکی اور نیٹو افواج مقامی افواج کی مدد کے لیے آئندہ سال بھی 12 ہزار دستے افغانستان میں رکھیں گے۔

یہ معاہدہ اس وقت ہوا جب انتظامی حکام کے مطابق امریکی صدر بار اوباما نے نئی ہدایات جاری کی تھیں جس کے تحت امریکی دستے القاعدہ کے دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ طالبان جنگجوؤں سے بھی نبرد آزما ہوں گے۔

اوباما کے فیصلے کے تناظر میں امریکی افواج ضرورت پڑنے پر فضائی کارروائی بھی کریں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں