مسٹر پرفیکٹ کو ’روبوٹ‘ بننے کی آفر

بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان ہالی ووڈ ادا کار آرنلڈ شوازنیگر کےہمراہ ۔۔۔ فوٹو: Twitter.com/aamir_khan
بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان ہالی ووڈ ادا کار آرنلڈ شوازنیگر کےہمراہ ۔۔۔ فوٹو: Twitter.com/aamir_khan

نئی دہلی: بالی ووڈ کے فلم ’روبوٹ‘ کے دوسرے حصے کی فلم بندی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

ہندوستان کے مشہور اداکار رجنی کانت کی فلم روبوٹ کے دوسرے حصے میں ان کا کردار کسی اور ادا کار کو دینے کی اطلاعات ہیں

اس بار ہدایتکار بالی وڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو رجنی کانت کی جگہ روبوٹ کا کردار دینا چاہتے ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ ایکشن سے بھر پور فلم روبوٹ کے سیکوئل میں عامر خان کی انٹری ہو سکتی ہے۔

فلم کے پہلے حصے میں تو رجنی کانت نے اداکاری میں روبوٹ بن کر وہ غضب ڈھایا کہ لاکھوں متاثر ہوئے۔

یاد رہے کہ فلم کے سیکوئل میں رجنی کانت نے اداکاری سے معذرت کرلی تھی، جس کے بعد ہدایتکار نے تلاش مسٹر پرفیکٹ کو تلاش کیاہے اور آفر دی ہے کہ عامر خان فلم میں روبوٹ کا کردار ادا کریں۔

اب مسٹر پرفیکٹ روبوٹ بننا پسند کریں گے یا نہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں