تیسرے ٹیسٹ کیلئے ویٹوری نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل

25 نومبر 2014
تجربہ کار اسپنر ڈینیل ویٹوری—اے ایف پی فائل فوٹو۔
تجربہ کار اسپنر ڈینیل ویٹوری—اے ایف پی فائل فوٹو۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شارجہ میں بدھ کو شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے حیران کن طور پر تجربہ کار اسپنر ڈینیل ویٹوری کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ویٹوری کو ابتدائی طور پر پاکستان کے خلاف کیویز کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم تیسرے ٹیسٹ کے لیے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنادیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق ٹیسٹ میں کیوی ٹیم تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے پر غور کررہی ہے ۔

ڈینیل ویٹوری نے آخری مرتبہ جولائی دوہزارہ بارہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

خیال رہے کہ ویٹوری نے رواں سال فرسٹ کلاس کرکٹ کا کوئی بھی میچ نہیں کھیلا، اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیسٹ میچوں میں فٹنس برقرار نہیں رکھ پارہے اس لیے ایک محدود اووروں کی کرکٹ پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کوچ مائک حیسون نے کہا کہ وہ ممکنہ طور پر تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے جبکہ تین اسپن آپشنز ٹیم میں ہونے پر انہیں خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویٹوری تجربہ کار باؤلر ہیں اور وہ اس طرح کی کنڈیشنز میں باؤلنگ کرنا جانتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ویٹوری ہمارے لیے مستقبل میں بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے۔

دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شارجہ میں ہونیوالے تیسرے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔

فاسٹ باؤلر احسان عادل پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہوگئےجس کے بعد تیسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔ت

اہم پاکستان ٹیم مینجمنٹ کو اصل تشویش اوپنر توفیق عمر کی خراب فارم سے ہے۔ حفیظ کے فٹ ہونے کی صورت میں توفیق عمر کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں