ضرب عضب کے دوران مزید 19 'دہشت گرد' ہلاک

25 نومبر 2014
سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا—۔فائل فوٹو/ رائٹرز
سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا—۔فائل فوٹو/ رائٹرز

شمالی وزیرستان : وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 19 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے میں تیزی سے پیش قدمی کررہی ہیں۔

آج بھی فضائی کارروائی میں 19 مبینہ دہشت گرد ہلاک کردیے گئے، جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا۔

یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 15 جون کو آپریشن ضربِ عضب کا آغاز کیا گیا تھا اور علاقے میں آزاد میڈیا کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے تمام تر تفصیلات آئی ایس پی آر کی جانب فراہم کی جاتی ہیں۔

تاہم فوج کی جانب سے آپریشن کے آغاز کے بعد ایک مرتبہ ملکی اور غیرملکی میڈیا کو تحصیل میرعلی کا دورہ کروایا گیا تھا۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کو دہشت گردوں سے خالی کروانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا دائرہ کار شمالی وزیرستان کے دوردراز علاقوں تک بڑھا دیا ہے۔

اور اب خیبر ایجنسی اور ملحقہ علاقوں میں ’آپریشن خیبر ون‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز نے اپنی کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں