شریف خاندان پرمقدمات ختم کرنےکالیٹرنیب کوارسال

نیب کو خط نیشنل بینک نے ارسال کیا ہے ۔ ۔ ۔ فائل فوٹو
نیب کو خط نیشنل بینک نے ارسال کیا ہے ۔ ۔ ۔ فائل فوٹو
وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا خاندان اتفاق فانڈری کا مالک ہے ۔ ۔  فائل فوٹو
وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا خاندان اتفاق فانڈری کا مالک ہے ۔ ۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل بینک نے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے شریف خاندان پر قائم مقدمات ختم کرنے کا خط نیشنل اکاونٹیبیلٹی بیورو (نیب) کو ارسال کر دیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک نے خط میں کہا ہے کہ شریف فیملی کی ملکیت اتفاق فاؤنڈری نے تمام واجبات ادا کر دیے ہیں جس کے بعد مقدمات کا جواز باقی نہیں رہا۔

واضح رہے کہ اتفاق فاونڈری وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے خاندان کی ملکیت ہے جس پر سابقہ حکومتوں میں قرضے لے کر واپس نہ کرنے کے مقدمات بنائے گئے تھے۔ نیب میں اس حوالے سے مختلف کیسز چل رہے تھے جو کہ ان نیشنل بینک کی جانب سے واپس لینے کے لیے کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابھی یہ تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے کہ شریف خاندان پر کتنے واجبات تھے اور ان کی ادائیگی کب کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خط ارسال کرنے کی تصدیق کی ہے جبکہ یہ خط نیب کو موصول ہو چکا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Amin Nov 26, 2014 08:01pm
Imran Khan is now playing a very dangerous role in the state, though he did not get as many as members in the assemblies, yet he is creating a lot of trouble for the countryl; first ofall he became a hurdle in the porposed welcome of Chinese leader, staging a strange drama of young girls dancing and proposing to Imran for marriage. How shameful and un-Islamic these dramas are!