آٹھ دہشتگردوں کو اگلے 24 گھنٹوں میں پھانسی دیے جانے کا امکان

17 دسمبر 2014
صدر ممنون حسین نے دہشتگردی کے سنگین جرائم میں 8 دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں—فائل فوٹو۔
صدر ممنون حسین نے دہشتگردی کے سنگین جرائم میں 8 دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں—فائل فوٹو۔

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے رحم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد ملک کی مختلف جیلوں میں آٹھ دہشتگردوں کو اگلے 24 گھنٹوں میں پھانسی دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز پشاور کے ایک اسکول میں پاکستانی طالبان کے حملے کے نتیجے میں 132 بچوں سمیت 141 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ہلاکتوں کی تعداد بدھ کے روز 148 تک جاپہنچی ہے۔


لائیو کوریج: دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی قرار


ڈان نیوز کے مطابق سزائے موت پانے والے آٹھ دہشتگردوں کی رحم کی اپیل وزارت قانون کی جانب سے صدر مملکت کو بھجوائی گئی تھی۔

تاہم صدر ممنون حسین نے دہشتگردی کے سنگین جرائم میں 8 دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں۔

ذرائع کے مطابق اپیلیں مسترد ہونے کے بعد متعلقہ جیلوں کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد اگلے چوبیس گھنٹوں میں آٹھ دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کے نام افشاں نہیں کئے جاسکتے ملک بھر میں جیلوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (4) بند ہیں

jami Dec 17, 2014 06:37pm
inko sar-e-aam phansi deni chahy.ta k ibrat ka nishan bne yeh log
yamachi Dec 17, 2014 07:41pm
not only 8 terrorist hang we have demand dobble then peshawar .not less then 300 incident not why gov hesitate know
rafiq Dec 17, 2014 10:48pm
HANG THEM PLS
naveed Dec 18, 2014 04:43pm
دہشت گردوں کی سزابہت کم رکهی ہےسزائےموت ان کوسزاایسی دینی چاہیےکےدنیاں میں ایسی سزا کہیں نا هواورایک عرض ان کوپکڑکرجیہل میں ناڈالیں سیدهاتخت پے لٹکا دیں