واشنگٹن: امریکا نے بدھ کے روز کیوبا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ممالک میں سفری اور تجارتی پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔

دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بعد ایک سینئر امریکی افسر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ہوانا کے ساتھ تعلقات آئندہ چند ماہ کے وران بحال کرے گا۔

خیال رہے کہ پالیسی میں یہ تبدیلی 50 سال کے طویل عرصے کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔

باراک اوباما اس حوالے سے باضابطہ اعلان بدھ کو کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں