پشاور سانحہ، بلاول کی چوتھے روز مذمت

19 دسمبر 2014
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری —۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری —۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ پشاور کے چوتھے روز واقعہ کی مذمت کردی۔

پشاور میں منگل کے روز پیش آنے والے واقعے کے نتیجے میں 132 بچوں سمیت کم از کم 148 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واقعے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے پشاور میں بچوں پر اس خوفناک حملے کے بعد سے وہ غم میں ڈوبے ہوئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت ایک قوم ہمیں متحد ہونا ہوگا اور ان شدت پسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

SRKhan Dec 20, 2014 10:18am
He condemned it after 4 days, it shows how afraid he is, interestingly when he was in Dubai, he was so quick in speaking against the taliban but now in Karachi he is so silent