چھ سالہ بچے کے قاتل کا ریمانڈ، مؤذن بری

20 جنوری 2015
17 سالہ ملزم شعیب — ڈان نیوزاسکرین گریب
17 سالہ ملزم شعیب — ڈان نیوزاسکرین گریب

لاہور: صوبائی دارلحکومت کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چھ سالہ بچے کے قتل میں ملوث 17سالہ ملزم کو چھ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے مؤذن سمیت دو ملزمان کو بری کر دیا۔

دو جنوری کولاہور کے علاقے گرین ٹاون کی ایک مسجد سے چھ سالہ بچے کی پھندا لگی لاش ملی تھی جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے کا قتل سے پہلے ریپ بھی کیا گیا۔

واقعے کے بعد لاہور پولیس نے مسجد کے مؤذن سمیت سات افراد کو تفتیش کیلئے حراست میں لیا تھا۔ بعد ازاں حراست میں لئے گئے افراد اور مقتول بچے کا پولی گرافک اور ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا۔

مزید پڑھیں: لاہور: 6 سالہ بچے کا قاتل مؤذن نہیں حجام

ٹیسٹ رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی کہ مسجد کے سامنے حجام کی دکان پر کام کرنے والا 17 سالہ لڑکے نے بچے کو قتل اور ریپ کا نشانہ بنایا، جس نے بعد میں پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیاتھا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کے فوری بعد مسجد کے مؤذن کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم پولیس نے تفتیش کے بعد اسے چھوڑ دیا اور موقف اختیار کیا تھا کہ وہ بچے کےقتل میں ملوث نہیں ہے تاہم اس نے قتل سے دو روز قبل بچے کو جنسی طور حراساں کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں