• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm

خیبر پختونخوا حکومت کا روٹی کے وزن میں اضافے کا فیصلہ

شائع May 18, 2024
فائل فوٹو: فہیم صدیقی/ ڈان
فائل فوٹو: فہیم صدیقی/ ڈان

خیبرپختونخوا حکومت ملک میں آٹے کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرتے ہوئے روٹی کی وزن بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے 15 روپے والی 100 گرام روٹی کا وزن بڑھاکر 120 گرام کردیا جبکہ 30 روپے میں ملنے والی 200 گرام روٹی کا وزن 240 گرام کردیا۔

ڈسٹرکٹ پشاور انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کاہ کہ روٹی کا وزن بڑھانے کا فیصلہ نان بائی ایسوسی ایشن کی مشاورت سے کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اب نان بائی اپنی دکانوں پر ڈیجیٹل ترازو رکھنے کے بھی پابند ہوں گے۔

صوبائی وزیر خوارک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد روٹی کی وزن بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آٹا سستا ہونے کا فائدہ شہریوں کو پہنچنا چاہیے اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024