'مذہب کے نام پر تشدد سے انکار'

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2015
اے آر رحمان — فائل فوٹو
اے آر رحمان — فائل فوٹو

آسکر ایوارڈ یافتہ بولی وڈ موسیقار اے آر رحمان نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ مذہب کے نام پر تشدد کرنے کے رجحان کو ترک کردیں۔

عالمی شہرت یافتہ موسیقار نے اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ سے فروری کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والے سالانہ بین المذاہب ہم آہنگی ہفتے کو فروغ دینے کے لیے پیغام ٹوئیٹ کیا۔

اے آر رحمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مذہب کے نام پر تشدد کو انکار کردیں اور فروری کے پہلے ہفتے میں عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

یہ عالمی ہفتہ اقوام متحدہ کے زیرتحت 2011 سے منایا جارہا ہے جس کا مقصد تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔

بشکریہ زی نیوز

تبصرے (1) بند ہیں

راضیہ سید Jan 24, 2015 12:46pm
جو لوگ موسیقی کو واقعی پسند کرتے ہیں اور پھر ایسی دھنیں جن پر آپ سر دھننے کو مجبور ہو جائیں ان کے لئے ایک ہی نام ہے جو اے آر رحمان کا ہے ، ایک ایسے وقت میں جب کہ ہم تمام لوگوں میں برداشت کی کمی ہو چکی ہے اور ہم کسی کے بارے میں کچھ اچھا نہیں کر سکتے ، تو ایسی صورت میں ان سروں کی اور بھی اہمیت ہے ، وہ اس لئے کہ ایسے موسیقار اپنی دنھوں اور شاعری کے ذریعے لوگوں کو اس بات پر آمادہ کر سکتے ہیں کہ وہ اتحاد و اتفاق سے رہیں ، اور فن کی کوئی حد نہیں ، اور اے آر رحمان کا فن تو عالمیر نوعیت کا حامل ہے ،