آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں محکمہ تعلیم پنجاب میں 2020 اور 2021 کے دوران کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو قواعد کے برعکس الاونسس کے نام پر 20 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں، اس کے علاوہ اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو انسپکشن کی مد میں 70 لاکھ روپے کی ادائیگیاں اس وقت ہوئیں جب موسم گرما کی تعطیلات تھیں۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے مختلف افسران کو  قوائد کے برعکس 17 کروڑ روپے سے زائد سوشل سیکیورٹی کی مد میں ادا کئے گئے۔

رپورٹ میں مزید لکھا گیا کہ ضلع ننکانہ میں بھی 14 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیوں میں بے ضابطگیاں ہوئیں، ضلع قصور میں فراڈ، سامان کی خریداری اور دیگر معاملاات میں 26 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں ہوئیں۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اوکاڑہ میں 39 کروڑ روپے سے زائد اور شیخوپورہ میں 15 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں