لولی وڈ فلم "جلیبی" ریلیز کیلئے تیار

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2015
دانش تیمور اور علی سفینہ فلم "جلیبی" کے ایک سین کے دوران — فوٹو بشکریہ ww.deubs.com
دانش تیمور اور علی سفینہ فلم "جلیبی" کے ایک سین کے دوران — فوٹو بشکریہ ww.deubs.com

لولی وڈ فلم "جلیبی" کے پہلے ٹریلر کی ریلیز کو ایک سال ہونے کے بعد ڈائریکٹر یاسر جیسوال نے آخرکار اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

رواں برس کی بڑی متوقع پاکستانی فلموں میں سے ایک "جلیبی" کو ملک بھر میں بیس مارچ کو ریلیز کیا جارہا ہے۔

اس تاریخ کا اعلان جلیبی کے آفیشل فیس بک پیج پر کیا گیا۔

فلم کی کاسٹ میں دانش تیمور، علی سفینہ، وقارعلی خان، ژالے سرحدی، ساجد حسن، سبیقہ امام، عدنان جعفر اور عزیر جیسوال شامل ہیں جبکہ ہدایت کاری کے فرائض یاسر جیسوال نے انجام دیے ہیں۔

جلیبی پاکستان کی پہلی فلم ہے جو کہ بیک وقت پاکستان، یو اے ای، برطانیہ اور امریکہ کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اے آر وائی کے مطابق اس فلم کو ایچ ڈی کیمروں پر فلمایا جا رہا ہے، یہ کیمرے ہالی وڈ فلموں جیسے 'سکائی فال، گریوٹی اور آئرن مین تھری' جیسی فلموں کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔

جلیبی ایکشن تھرلر فلم ہے جس کی ڈائریکشن دی ہیں میوزک ویڈیو ڈائرکٹر یاسر جسوال نے۔ فلم کے مرکزی کردار اپنے اپنے مسائل کے حل کے لئے جو راستے اختیار کرتے ہیں کہانی اس ساری جدوجہد کے گرد بنی گئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں