• KHI: Partly Cloudy 28.8°C
  • LHR: Clear 31.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.8°C
  • LHR: Clear 31.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

لاہور میں درندگی کی انتہا، 10 سالہ گھریلو ملازمہ کر قتل کر کے لاش جلا دی گئی

شائع April 26, 2024 اپ ڈیٹ April 26, 2024 10:15pm
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مالک مکان نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے 10 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر قتل کر کے لاش جلا دی۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ملت ٹاؤن میں 10سالہ کمسن گھریلو ملازمہ کو مالک مکان نے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

پتوکی کی رہائشی گھریلو ملازمہ سلیمان نامی شخص کے گھر ملازمت کرتی تھی جس کے والد رمضان کو اطلاع دی گئی کہ ان کی بیٹی جھلس گئی ہے۔

جب کمسن ملازمہ کے والد ہسپتال پہنچے تو بچی کی موت واقع ہو چکی تھی جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا اور کر لاش جلا کر معاملے کو دوسرا رخ دینے کی کوشش کی گئی۔

پولیس نے مالک مکان کو حراست میں لے کر مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026