چیونگم کا یہ فائدہ تو آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا

اپ ڈیٹ 25 جنوری 2015
چیونگم— رائٹرز فوٹو
چیونگم— رائٹرز فوٹو

نیویارک : چیونگم کا استعمال منہ سے مضر صحت بیکٹریا کو ختم کرنے کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

یہ بات نیدرلینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

گورنینگن یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیونگم کا ایک ٹکڑا ہی منہ سے دس کروڑ بیکٹریا کا خاتمہ صرف 10 منٹ میں کرسکتا ہے۔

تحقیق میں تو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیونگم اس حوالے سے فلاس جتنا ہی کارآمد ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ منہ کے اندر مختلف حصوں میں بیکٹریا کو نشانہ بناتی ہے۔

تحقیق کے مطابق چیونگم اولین 30 سیکنڈ میں سب سے زیادہ موثر ہوتی ہے اور اس کے بعد وقت گزرنے کے ساتھ اس کی افادیت کم ہوتی چلی جاتی ہے تاہم 10 منٹ میں دس کروڑ جراثیموں کا خاتمہ ہوتا ہے اور جتنا وقت زیادہ ہوگا یہ تعداد بڑھتی چلی جائے گی۔

تاہم منہ کو بیکٹریا سے پاک کرنے والی چیونگم کا بھی چینی یا شوگر سے پاک ہونا ضروری ہے ورنہ دوسری صورت میں یہ خود منہ میں بیکٹریا بھرنے کا باعث بن جاتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں