پاکستان کو پریکٹس میچ میں شکست

اپ ڈیٹ 25 جنوری 2015
فائل فوٹو : رائٹرز
فائل فوٹو : رائٹرز

لنکن: ورلڈکپ سے قبل دورہ نیوزی لیںڈ کے دوران پہلے پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ پریذیڈنٹ الیون نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کی سینچری کی بدولت 313 رنز بنائے۔

مصباح نے 119 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 107 رنز کی اننگ کھیلی جب کہ عمراکمل نے 59 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ پریذیڈنٹ الیون کے بیسٹمین پاکستانی بولرز کے سامنے ڈٹے رہے اور ہنری نکولس اور ٹم سیفرٹ نے شاندار سنچریوں کی بدولت ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

احسان عادل نے 10 اوورز میں 81 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ 27 جنوری کو کھیلے گی۔

پریکٹس میچز کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 31 جنوری کو ویلنگٹن اور دوسرا میچ 3 فروری کو نیپئیر میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 4 فروری کو آسٹریلیا پہنچے گا۔ 9 فروری کو بنگلہ دیش اور 11 فروری کو انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا۔

پاکستانی ٹیم ورلڈکپ کا آغاز 15 فروری کو ایڈیلیڈ میں دفاعی چیمپیئن بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Nadeem Jan 25, 2015 03:28pm
Inshllah Pakistan win this world cup