نیو یارک: لوگوں کے گھر سے نکلنے پر پابندی

28 جنوری 2015
فوٹو : رائٹرز
فوٹو : رائٹرز
فوٹو: اے ایف  پی
فوٹو: اے ایف پی

نیو یارک: امریکا میں برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔

نیویارک میں چھ انچ برف پڑنے سے شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ اہلکارسڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں دوسری جانب مختلف ریاستوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

نیویارک اور بوسٹن سمیت شمال مشرقی ریاستوں میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں : امریکا شدید برفباری کی زد میں

نیو جرسی، نیویارک ، کنیکٹی کٹ، روڈ آئی لینڈ اور میسا چوسٹس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہےکہ طوفان 'جونو' سے نیو جرسی اور نیو ہیمپشائر میں 25 انچ تک برف پڑ سکتی ہے۔

انتظامیہ نےنیویارک کے 13 علاقوں میں لوگوں کےگھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے، خلاف ورزی پر 300 ڈالر جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں