کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ غیر ملکی جاسوس کو گرفتار کرلیا ہے۔

رینجرز ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی فقیر گوٹھ میں کی گئی، ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور حساس دستاویز برآمد کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی تھی۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مبینہ غیر ملکی جاسوس کا نام یا اسکی شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔

تبصرے (0) بند ہیں