پشاور کے رہائشی نے ہیلی کاپٹر بنا ڈالا

31 جنوری 2015
قاضی طفیل —۔ڈان نیوز اسکرین گریب
قاضی طفیل —۔ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔

پشاور: پشاور کے ایک رہائشی نے گاڑی کے انجن سے چلنے والے ہوائی جہاز کے بعد اب ہیلی کاپٹر بھی بنا ڈالا۔

اس طرح پاکستان میں پہلی بار بننے والا ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق پشاور کےعلاقے لنڈی ارباب کے رہائشی قا ضی طفیل اور ان کے بھائی نے 1978 سے جہاز بنانے کا تہیہ کیا۔

قاضی طفیل اپنے بھائی کے ہمراہ اپنے بنائے گئے ہیلی کاپٹر کے ساتھ—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
قاضی طفیل اپنے بھائی کے ہمراہ اپنے بنائے گئے ہیلی کاپٹر کے ساتھ—۔ڈان نیوز اسکرین گریب

دونوں بھائی گاڑی کے انجن سے چلنے والے الٹرا لائٹ ایئر کرافٹ بنانے میں چند سال قبل کامیاب ہوگئے اور مختلف مواقعوں پر اس خود ساختہ جہاز کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کرتے رہے۔

لیکن اب قاضی طفیل اور ان کے بھائی نے 35 لاکھ روپے کی لاگت سے ایک ہیلی کاپٹر بھی بنا ڈالا ہے جو کچھ دنوں میں اڑان بھرنے کے قابل ہوجائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ قاضی طفیل کے خاندان کے تمام نوجوان جہازوں کے پرزے بنانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ کوئی نٹ لگاتا ہے تو کوئی ونگ فٹ کرتا ہوا نظر آتا ہے۔

تاہم قاضی نے شکوہ کیا کہ ان کے پاس ہیلی کاپٹر اڑانے کی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی انھیں اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے کوئی مدد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعی کوئی سنجیدہ ہو تومملکتِ خداداد میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، گزشتہ دنوں ساہیوال کے طلبہ اور اساتذہ بھی 5 ماہ کی محنت کے بعد ماحول دوست کار بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: ساہیوال: طلبہ ’ایرو ڈائنیمک‘ کار بنانے میں کامیاب

ماحول دوست اس سواری کی تیاری میں ساہیوال کی کامسیٹس یونیورسٹی کے میکینیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے طلبہ اور اساتذہ نے مشترکہ طور پر کام کیا اور نیلے رنگ کی ایک سیٹ والی کار کی تیاری میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک کے اخراجات آئے۔

’رش‘ (RUSH) نامی یہ کار فلبائن کے شہر منیلا میں ہونے والے ’منیلا انٹرنیشنل آٹو شو 2015‘ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے بھی بھیجی جائے گی۔

تبصرے (3) بند ہیں

Imran Jan 31, 2015 07:39pm
amazing!
Em Moosa Feb 02, 2015 09:41pm
Agar nam ho to yeh mitti badhi zarkheez hai saaqi.
mohammad arif awan Feb 04, 2015 11:07am
اسلام وعلیکم ماشاءاللہ بہت اچھا معلوماتی پروگرام ہے اور یہ ہمارے جوانوں میں کچھ کرنے کا جزبا پیدا کررہا ہے اپکا شکریہ