'حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکام'

31 جنوری 2015
سینیٹر اعتزاز احسن —فائل فوٹو۔
سینیٹر اعتزاز احسن —فائل فوٹو۔

لاہور: سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، دہشت گردوں کی فنڈنگ نہ روکی گئی تو فوجی عدالتیں بھی ناکام ہوجائیں گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کو کونسا کیس بھیجنا ہے یہ سویلین حکومت کی صوابدید ہے ۔

ان کے مطابق ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے، اسی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں کے حق میں ووٹ دیا ۔

انہوں نے کہا کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے مستعفی ہونے پر نہیں بلکہ انہیں گورنر لگائے جانے پر حیرت ہوئی تھی۔

سابق گورنر پنجاب کو شوکت عزیز اور معین قریشی کی طرح درآمد کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پندرہ روز گزرنے کے بعد بھی حکومت نے وائٹ پیپر پر جواب نہیں دیا، جوڈیشل کمیشن نہ بناکر حکومت دھاندلی پر پردہ ڈال رہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں