سینیٹ کی 52 نشستوں پر انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے

10 فروری 2015
پاکستان کی قانون ساز اسمبلی (سینیٹ) کا اجلاس جاری ہے — فائل فوٹو
پاکستان کی قانون ساز اسمبلی (سینیٹ) کا اجلاس جاری ہے — فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کی قانون ساز اسمبلی کی 52 نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغزات نامزدگی جاری کرنے کا عمل آج سے شروع ہورہا ہے۔

سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کیلئے ریٹرنگ افسرز کی جانب سے عوامی اعلانات اور کاغذات نامزدگی آج سے جاری کئے جائے گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی 12 اور 13 فروری کو جمع کروائے جائیں گئے۔

الیکشن کمپیشن حکام کا کہنا ہے کہ امیدواروں کو کاغزات نامزدگی کے ساتھ کسی پارٹی کا ٹکٹ منسلک کرنا ضروری ہے اور کسی بھی امیدوار کو آزاد حیثیت میں سینیٹ کے الیکشن نہیں لڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کاغزات کی اسکروٹنی کے موقع پر ریٹرنگ آفسر کے سامنے تجویز دینے یا معاونت کرنے والوں کا موجود ہونا بھی ضروری ہے جبکہ ایسا نہ کرنے والے کے کاغذات مسترد کردیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سینٹ کے منتخب 52 اراکین کی انتخابی مدت 1 مارچ کو مکمل ہورہی ہے۔

سینیٹ کے انتخابات 3 مارچ کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد اور دیگر چاروں صوبائی اسمبلیوں میں منعقد ہونگے۔

تبصرے (0) بند ہیں