دفاعی ضروریات بدل گئیں، افواج سے متعلق قوانین میں ترامیم پر غور جاری ہے، مشاورت یا تحفظات کی تفصیلات نہیں بتا سکتا، خواجہ آصف؛ قومی اسمبلی کو 18ویں ترمیم منسوخ نہ کرنے کی یقین دہانی
ای سی پی نے پنجاب حکومت کی درخواست پر حلقہ بندی شیڈول واپس لیا، نئے قانون کی روشنی میں حلقہ بندی اور حد بندی کے قواعد کو حتمی شکل دینے کیلئے 4 ہفتوں کی مہلت
پاکستان امن تحریک، فلاحی تحریک اور ویلفیئر پارٹی کی الیکشن کمیشن سے مشترکہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کی بھی استدعا، محمود اچکزئی کی سربراہی میں اسی نام سے اپوزیشن اتحاد موجود ہے۔
معاہدہ امریکا نے جاری کیا، 8 مسلم ممالک کی تجاویز شامل نہ کیں تو منصوبہ قبول نہیں ہوگا، ڈار کا واضح مؤقف؛ اسرائیلی وزیر اعظم نے انخلا کے طریقے اور وقت میں ترامیم کرائیں، امریکی میڈیا
افسانوی بیانیے اپنانے کے بجائے بھارت کو 6 لڑاکا طیاروں کی تباہی اور دیگر فوجی اہداف کو پہنچنے والے شدید نقصان کو تسلیم کرنا چاہیے، ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان
کمیشن کا اجلاس غیر نتیجہ خیز رہا کیونکہ قانونی ونگ اس کیلئے تیار نہیں تھا، مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی (ف) اور دیگر کی اس معاملے پر دائر کی گئی کچھ درخواستیں تاحال زیر التوا ہیں، ذرائع الیکشن کمیشن
آئین یا قانون میں کوئی ایسی پابندی نہیں جو غیر مسلم خواتین کو عمومی یا مخصوص نشستوں پر انتخاب لڑنے سے روکے، مسلم لیگ (ن) کی سونیا آشر کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد
چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت و بلتستان کی حکومتوں کی درخواست پر وزارت داخلہ نے منظوری دی، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملازمت، کرائے پر رہائش، ہوٹلوں میں قیام یا کاروبار کی سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، وزارت داخلہ
10 لاکھ 23 ہزار افغان شہریوں کو واپس بھیجا جاچکا، اپریل میں ایک لاکھ 35 ہزار 865, مئی میں65 ہزار 57 افراد کو واپس بھیجا گیا، صرف 30 مئی کو ہی 1483 افراد ملک بدر کیے گئے، سرکاری اہلکار
اس نظام کے تحت ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں فراہم کیے جانے والے ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے پیدائش اور وفات جیسے اہم واقعات کی معلومات براہِ راست حاصل کی جائیں گی۔