حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

27 فروری 2015
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار —فائل فوٹو۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار —فائل فوٹو۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جمعے کے روز یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ پچھلے دنوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 27فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار کے مطابق یکم مارچ سے سیلز ٹیکس میں کمی کرکے پیٹرولیم قیمتوں کو مستحکم رکھا جائے گا۔

گزشتہ روز اوگرا کی ایک سمری میں وزارت پیٹرولیم سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں