سونم کپور میں سوائن فلو کی تشخیص

28 فروری 2015
سونم گزشتہ دس روز سے گجرات کے علاقے راجکوٹ میں سلمان خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں—اے پی فائل فوٹو۔
سونم گزشتہ دس روز سے گجرات کے علاقے راجکوٹ میں سلمان خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں—اے پی فائل فوٹو۔

نئی دہلی: ہندوستانی اداکارہ سونم کپور کو سوائن فلو کی تشخیص کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق سونم گزشتہ دس روز سے گجرات کے علاقے راجکوٹ میں سلمان خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

اطلاعات کے مطابق اداکارہ تیز بخار میں مبتلا تھیں اور انہیں راجکوٹ کے ایک مقامی ہسپتال میں ہفتے کو منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سونم کے خون کے ٹیسٹ میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ان کی ٹرینر میں بھی یہ بیماری پائی گئی۔

تشخیص کے بعد سونم ممبئی واپس پہنچ گئی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

فرح سید Feb 28, 2015 08:22pm
افسوس ہوا بہت