بنگلہ دیش کی تاریخی فتح

05 مارچ 2015
۔ — اے ایف پی فوٹو
۔ — اے ایف پی فوٹو

نیلسن: بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کو چھ وکٹوں سے ہرا کر ورلڈ کپ کے کوالی فائنگ راؤنڈ میں رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

جمعرات کو یہاں کھیلے گئے پول 'اے' کے میچ میں بنگلہ دیش نے تمیم اقبال کے 95 رنز کی مدد سے اپنی تاریخ میں سب سے بڑا ہدف 319 رنز حاصل کر لیا۔

تمیم کے علاوہ دوسرے قابل ذکر سکور کرنے والوں میں محمود اللہ 62، مشفیق الرحمان 60 اور شکیب الحسن کے ناقابل شکست 52 رنز شامل تھے۔

اس سے پہلے اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر کیل کوئٹزر کے شاندار 156 رنز کی بدولت ورلڈ کپ میں اپنا سب سے بڑا سکور 8-318 رنز بنایا تھا، تاہم اس کے باؤلرز بنگلہ دیشی بلے بازوں کو مشکل وقت نہ دے سکے۔

تبصرے (0) بند ہیں