کوہلی کے خلاف آئی سی سی کو شکایت

05 مارچ 2015
ہندوستان ٹائمز نے بھی انڈین کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے شکایت کر دی ہے —  اے ایف پی فائل فوٹو
ہندوستان ٹائمز نے بھی انڈین کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے شکایت کر دی ہے — اے ایف پی فائل فوٹو

ہندوستانی کے اخبار ہندوستان ٹائمز کے صحافی نے انڈین کرکٹر ورات کوہلی کے خلاف باضابطہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو شکایت کر دی ہے۔

گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ایک ٹریننگ سیشن کے دوران ورات کوہلی نے ہندوستان ٹائمز کے ایک صحافی جسوندر سدھو پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت زبان کی تھی۔

ایک رپورٹ کے مطابق سدھو نے آئی سی سی کو درج کروائی گئی اپنی شکایت میں کہا ہے کہ کوہلی نے ان کے خلاف بغیر کسی وجہ کے ناشائستہ زبان استعمال کی۔

ادھر ہندوستان ٹائمز نے بھی انڈین کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے شکایت کر دی ہے۔

ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ کوہلی نے ناشائستہ زبان استعمال نہیں کی اور یہ صرف ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔

اپنے آرٹیکل میں سدھو نے لکھا ہے کہ ورات کوہلی مسلسل ان کی جانب غصے میں اشارہ کر رہے تھے اور ان کی جانب سے استعمال کیے جانے والے 'ہندی زبان میں ناشائستہ کلمات ' انہوں نے خود سنے تھے۔

سدھو کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے تقریباً 10 منٹ بعد وارت کوہلی ڈریسنگ روم سے پھر باہر آئے اور ان کی جانب مسکراتے ہوئے ہاتھ لہرایا جب کہ بعد ازاں کوہلی نے ایک اور صحافی کے ذریعے معذت بھی کی۔

تبصرے (0) بند ہیں