بی بی سی سربراہ کو قتل کی دھمکی

29 مارچ 2015
بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹونی ہال
بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹونی ہال

لندن: برطانوی پولیس نے مشہور ٹی وی پروگرام 'ٹاپ گیئر' کے میزبان جیرمی کلارک کو برطرف کیے جانے کے بعد بی بی سی کے سربراہ کو ملنے والی قتل کی دھمکی کی تحقیقات شروع کر دیں۔

روزنامہ 'دی میل' نے اتوار کو بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹونی ہال کے گھر کے باہر موجود سیکورٹی محافظوں کی تصاویر شائع کی ہیں۔

میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ حکام ای میل کے ذریعے ملنے والی دھمکی کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

بی بی سی کا کہنا ہے کہ وہ سیکورٹی معاملات پر تبصرہ نہیں کرے گا، تاہم نیوز بلیٹن میں اس خبر کو ضرور جگہ دی گئی۔

بی بی سی نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ وہ پروڈیوسر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے کلارک کے 'ٹاپ گیئر' معاہدے کی تجدید نہیں کرے گا۔

براڈکاسٹر کے مطابق ، کلارکسن نے پروڈیوسر آویسن ٹیمون کو مارنے سے پہلے تلخ کلامی بھی کی۔

واقعہ کے بعد کلارکسن کی معطلی پر ٹاپ گئیر کے مداحوں نے ان کے حق میں دستخطی مہم چلائی تھی۔

وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کلارکسن کو ایک دوست اور 'انتہائی با صلاحیت ' قرار دے چکے ہیں۔

خیال رہے کہ کلارکسن ماضی میں اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہ چکے ہیں۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں 'ٹاپ گیئر' کو حقائق پر مبنی دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا شو قرار دیا جا چکا ہے۔اے پی

تبصرے (0) بند ہیں