کنٹونمنٹس بلدیاتی انتخابات: ن لیگ کی سب سے آگے

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2015
پشاور میں ایک خاتون اپنا ووٹ کاسٹ کررہی ہیں۔ پی پی آئی فوٹو۔
پشاور میں ایک خاتون اپنا ووٹ کاسٹ کررہی ہیں۔ پی پی آئی فوٹو۔
18 لاکھ وووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے ۔۔۔ فائل فوٹو: آن لائن
18 لاکھ وووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے ۔۔۔ فائل فوٹو: آن لائن

اسلام آباد: ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹس میں 17 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا جن میں پاکستان مسلم لیگ نواز 68 نشستوں کے ساتھ سرفہرست رہی۔

کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی، جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی۔

کنٹونمنٹ انتخابات کیلئے 42 کنٹونمنٹس میں 199 وارڈز قائم کئے گئے، جہاں 1300 سے زائد پولنگ اسٹیشن بنائے گئے۔

ڈان نیوز کو موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز نے ملک بھر میں 68 وارڈز سے کامیابی حاصل کی۔

نتائج کے ملک بھر میں آزاد امیدواروں نے 55 نشستیں حاصل کیں۔

سیاسی جماعتوں میں دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف رہی جس کے امیدوار 42 نشستوں پر فاتح رہے۔

اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ نے 19، پاکستان پیپلز پارٹی نے 7، جماعت اسلامی نے 5، عوامی نیشنل پارٹی نے دو جبکہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔

انتخابی عمل میں 10ہزار سے زائد عملہ تعینات کیا گیا ۔

  • ہر وارڈسے ایک جنرل کونسلر منتخب ہونا تھا۔

  • خواتین اورمخصوص نشستوں کاانتخاب کونسلرکریں گے۔

  • اٹھارہ لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرنا تھا۔

  • کنٹونمنٹ بورڈز میں مجموعی طور پر امیدواروں کی تعداد 1151 تھی۔

  • 610 امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے تھے۔

  • 18سیاسی جماعتوں کے 541 امیدوار بھی میدان میں تھے۔

    • پاکستان تحریک انصاف کے 137 امیدوار
    • پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 128 امیدوار
    • پیپلز پارٹی کے 89 امیدوار
    • جماعت اسلامی کے 74 امیدوار
    • ایم کیو ایم کے 27 امیدوار
    • عوامی تحریک کے 27امیدوار شامل

تحریک انصاف، مسلم لیگ، جماعت اسلامی اور متحدہ قوی موومنٹ کے امیدواروں نے بلامقابلہ کامیابی بھی حاصل کی۔

انتخابات کیلئے 130پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس جب کہ 310کو حساس قرار دیا گیا۔

ملک بھرمیں پولنگ کے دوران قیام امن کے لیے 12ہزار 400فوج اوررینجرز کے اہل کار تعینات کئے کیے گئے۔

کئی علاقوں میں فورسز نے فلیگ مارچ کرکے امن و امان کا جائزہ لیا۔

اے پی ایم ایل کا امیدوار گرفتار

پشاور میں آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے امیدوار شمس الرحمن کو جعلی سناختی کارڈ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنزمیاں سعید کا کہنا تھا کہ شمس الرحمن کو محلہ جھنگی سے حراست میں لیا گیا

پولیس کا کہنا تھا کہ شمس الرحمن کو جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

کنٹونمنٹ انتخابات میں الیکشن قوانین کی خلاف ورزیاں بھی ی گئیں۔

،پشاورمیں پابندی کے باوجود امیدواروں کی جانب سے ووٹروں کو ٹرانسپورٹ مہیا کی گئی

تبصرے (2) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai Apr 26, 2015 07:27pm
اس انتخابات نے 2013 کے الیکشن کی صاف ھونے تصدیق کردی ھے کنٹونمنٹ بورڈ کے ان انتخابات میں مسلم ن نے اپنی برتری برقرار رکھی اور ثابت کردیا کہ انکا مینڈیٹ درست تھا دھاندلی دھاندلی کا شور مچانے والے بے نقاب ھوچکے ھیں
Israr Muhammad Khan Yousafzai Apr 26, 2015 08:02pm
ازاد امیدواروں میں 50 فیصد سے مسلم ن کے حمایتی ھیں یہ معلوم نہیں کہ کنٹونمنٹ میں ان لوگوں کا کیا اختیار ھوگا کیا ان لوگوں کو وہ اختیار ملے گا جو دوسرے علاقوں میں بلدیاتی اداروں کو حاصل ھوگا