ٹیبلیٹ اور اسمارٹ فونز کے بعد سام سنگ نے اسمارٹ واچ کے میدان میں بھی اپنی حریف کمپنی ایپل کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

سام سنگ کی جانب سے گزشتہ روز ایپل واچ کی فروخت شروع ہونے کے موقع پر اپنی نئی ڈیوائس کی پہلی جھلک پیش کی گئی۔

سام سنگ کی جانب سے جاری کی جانے والی اس اسمارٹ واچ کی تصویر میں اسے ' نیکسٹ گیئر' کا نام دیا گیا ہے جس کا ڈائل گول ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے سام سنگ کی متعارف کرائی گئی اسمارٹ واچ چوکور ڈائل والی تھیں جبکہ گیئر ایس کا ڈائل خم کھایا ہوا تھا۔

سام سنگ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ یہ نئی ڈیوائس روایتی کلائی کی گھڑیوں کی طرح ہوگی جبکہ اس کے فیچرز پہلے کے ماڈلز کے مقابلے سے زیادہ بہتر ہوں گے۔

تاہم سام سنگ کی جانب سے اس کو ریلیز کیے جانے کی تاریخ یا دیگر تفصیلات کو سامنے نہیں لایا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں