• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

رخ بدلنے والی ’میجک‘ بلٹ

شائع April 28, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

امریکا کے محکمہ دفاع نے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے اسے کامیابی سے نشانہ بنانے والی گولی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

فروری میں ہونے والے نئے ٹیسٹ میں تجربہ کار سنائپرز نے گولی سے بچنے کی کوشش کرنے والے اہداف کو ہر مرتبہ کامیابی سے ہٹ کیا۔

محکمہ دفاع کے مطابق، حتی کہ پہلی مرتبہ اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والوں نے بھی کامیاب نتائج حاصل کیے۔

Extreme Accuracy Tasked Ordnance weapon (Exacto) نامی یہ منصوبہ امریکی حکومت کے عسکری ریسرچ ایجنسی (ڈارپا) کیلئے بنایا جا رہا ہے۔

امریکا نے یہ واضح نہیں کیا کہ گولی کا رخ تبدیلی کرنے کیلئے کون سی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔

حکام نے صرف اتنا بتایا کہ موجودہ دور کے سنائپر سسٹم کو مزید بہتر بنانے کیلئے نئے طریقہ کار اور جدید سہولتوں سے استفادہ کیا گیا ہے۔

گولی میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اسے موسم اور ہوا کے مطابق ایڈجسٹ کرتی ہے۔ یہ جدید گولی متحرک ہدف تک پہنچنے کیلئے ہوا میں رخ تبدیل کر لیتی ہے۔

اس جدید ٹیکنالوجی نے نا صرف سنائپرز بلکہ فائرنگ کا زیادہ تجربہ نہ رکھنے والے بھی مزید موثر ہو جائیں گے۔

بشکریہ انڈیپنڈنٹ یو کے

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2024
کارٹون : 14 جون 2024