سی وی کے لیے سب سے بہترین فونٹ

03 مئ 2015
سی وی کا ایک نمونہ — کریٹیو کامنز فوٹو
سی وی کا ایک نمونہ — کریٹیو کامنز فوٹو

ملازمت کے حصول کے لیے لاکھوں کروڑوں افراد ایک سے دوسری کمپنی کو اپنی سی ویز ارسال کرتے ہیں تاہم کیا آپ کو پتا ہے کہ کونسا انگریزی فونٹ آپ کی شخصیت کے اس مختصر تعارف کو ملازمت دینے والوں کے لیے متاثر کن بنا سکتا ہے؟

مشکل سوال ہے ناں مگر ماہرین نے اس کا جواب دے دیا ہے اور وہ ہے Helvetica فونٹ۔

امریکی مالیاتی ویب سائٹ بلومبرگ نے ٹائپ نگاری کے ماہرین سے سوال کیا کہ کون سا فونٹ کسی فرد کے تعلیمی و تجربے کے کوائف یعنی سی وی کو زیادہ متاثر کن بناتا ہے جس کو دیکھ کر آجر متاثر ہوئے بغیر رہ ہی نہ سکے؟

تو ان کا جواب تھا کہ Helvetica فونٹ سب سے بہترین ہے جو دیکھنے میں پروفیشنل، ایمانداری اور زندہ دل شخصیت کا احساس دلاتا ہے اور اس کو استعمال کرنا محفوظ ہوتا ہے اور اسی وجہ سے ہم اس کو استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

اس سے ہٹ کر دوسرا اچھا آپشن Garamond ہے جو کسی فرد کے تجربہ کار ہونے کا تاثر دیتا ہے کیونکہ اس سے طویل تعارف بھی کسی ایک صفحے میں محدود کیا جاسکتا ہے اور اسے پڑھنا بھی آسان ہوتا ہے۔

تاہم ماہرین نے سی ویز کے لیے جس فونٹ کو سب سے بدتر قرار دیا وہ عام طور پر استعمال ہونے والا Times New Roman ہے۔

ان کے بقول اس برسوں پرانے فونٹ کا استعمال آپ کے مستقبل کے ممکنہ باس کے سامنے آپ کی شخصیت کا غلط تاثر بھیج سکتا ہے بلکہ یہ تو ایسا ہے کہ جیسے آپ کوئی گندے کپڑے پہن کر انٹرویو دینے کے لیے چلے جائیں۔

تبصرے (4) بند ہیں

Andeel Ali @thinktank1987 May 04, 2015 03:58am
میں تو Calibri استعمال کرتا ہوں! صاف شفاف اور ہر کمپیوٹر میں موجود! ویسے Helvetica تقریباً Arial جیسا ہی دکھتا ہے، کوئی خاص جاذبیت محسوس نہیں ہوتی ہے اس میں۔ نیز Garamond تو خود Times New Roman کا چچا زاد بھائی لگتا ہے، اس کی تعریف نجانے آپ نے کیونکر کردی ہے۔
Rizwan Rebel May 04, 2015 06:07am
My Favorite Font is "Century Gothic". it's Eye-Catchy and decent font and make good impression.
Imtiaz Hussain May 04, 2015 03:33pm
There is no need of any font just required a pic of quid-e-azam
M.Tariq May 04, 2015 07:54pm
Good information for all of us but i love Calibri font instead of others.