• KHI: Clear 23.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Clear 23.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

فواد خان کی فلم 'کپور اینڈ سنز' کی شوٹنگ شروع

شائع May 11, 2015

پاکستانی اداکار فواد خان کی بولی وڈ میں دوسری فلم 'کپور اینڈ سنز' کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

پروڈیوسر کرن جوہر نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق بھی کی ہے۔

ہدایت کار شکن بترا کی اس فلم 'کپور اینڈ سنز' میں فواد خان کے ساتھ 'سٹوڈنٹ آف دا ائیر' کے اداکار سدھارت ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کی کہانی تینوں اداکار ایک لو ٹرائی اینگل کے گرد گھومتی ہے۔

یاد رہے کہ ہندوستان میں کئی ایوارڈ جیتنے والے فواد خان کی بولی وڈ میں تیسری فلم 'بیٹل فار بیٹورہ' کی شوٹنگ جون میں شروع کی جائے گی اور اس فلم میں فواد کے ساتھ سونم کپور اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025