کوئٹہ:ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک شخص ہلاک

اپ ڈیٹ 22 مئ 2015
قمبرانی روڈ  پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایف سی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا—۔فائل فوٹو/ رائٹرز
قمبرانی روڈ پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایف سی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا—۔فائل فوٹو/ رائٹرز

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمعے کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایف سی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تاہم بعد میں زخمیوں میں سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جبکہ دھماکے سے ایف سی کی گاڑی کومعمولی نقصان پہنچا۔

دھاکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

قمبرانی روڈ کوئٹہ کا حساس ترین علاقہ تصور کیا جاتا ہے،جہاں سیکیورٹی فورسز کو اکثر و بیشتر نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں