گوگل کروم کی خفیہ گیم

22 مئ 2015
انٹرنیٹ صارفین کے لیے کنکشن میں تعطل اکثر ذہنی جھنجلاہٹ کا باعث بنتا ہے تاہم یہ خفیہ گیم اس تکلیف کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے— اے ایف پی فائل فوٹو
انٹرنیٹ صارفین کے لیے کنکشن میں تعطل اکثر ذہنی جھنجلاہٹ کا باعث بنتا ہے تاہم یہ خفیہ گیم اس تکلیف کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے— اے ایف پی فائل فوٹو

کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل کروم برازﺅر میں ایک بہت دلچسپ گیم بھی چھپی ہوئی ہے جو کسی کو بھی اپنا عادی بناسکتی ہے؟

یہ ہے کہ ایک کبھی نہ ختم ہونے والی دوڑ کی گیم جو اس وقت براﺅزر پر نمودار ہوتی ہے جب آپ کا انٹرنیٹ کنکشن کسی وجہ سے بند ہوجائے۔

اس صورت میں یہ گیم "Unable to connect to the Internet" کے پیغام کے ساتھ سامنے آتی ہے اور آپ اسپیس بار بار کلک کرکے چھوٹے سے ڈائنو سار کے مسکوٹ میں زندگی دوڑا کر اس گیم سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کے لیے کنکشن میں تعطل اکثر ذہنی جھنجلاہٹ کا باعث بنتا ہے تاہم یہ خفیہ گیم اس تکلیف کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

بس اس گیم میں ڈائنو سار کے سامنے مختلف سائز کی رکاوٹیں آتی ہیں جنھیں اسپیس بار دبار کر عبور کرکے اسکور بڑھاتے چلے جائیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گیم کی رفتار بڑھ جاتی ہے اور رکاوٹوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوتا ہے اور آپ کو بہت تیزی سے اسپیس بار کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں