پاکستانی خواتین فٹ بال ٹیم کے چرچے

اپ ڈیٹ 23 مئ 2015
فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

پاکستان کا قومی کھیل تو ہاکی ہے لیکن ملک میں ہر کھیل کو اہمیت دی جاتی ہے، اگر بات کی جائے پاکستان کی خواتین کی تو وہ نہ صرف گھر کے کاموں بلکہ ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں۔

پاکستان کی خواتین پڑھائی میں، نوکری میں، گھرداری میں تو اپنا لوہا منوا ہی چکی ہیں لیکن اب وہ کھیلوں کی دنیا میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

پاکستان کی خواتین فٹ بال ٹیم کو دنیا بھر میں خوب پزیرائی مل رہی ہے جس کی متعدد وجوہات ہیں۔

حال ہی میں اس ٹیم نے مالدیوس جاکر 2 ٹرافیاں حاصل کی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔

دراصل خواتین فٹ بال ٹیم کی بڑھتی ہوئی فین فالونگ کی وجہ صرف انکا کھیل ہی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی پر کشش شخصیت بھی ہے اور وہ پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں پہچانی جارہی ہیں۔

راحیلہ زرمین

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

راحیلہ اس ٹیم کی باصلاحیت اسسٹنٹ مینجر ہیں اور اس کے علاوہ وہ کافی پرکشش شخصیت کی مالک بھی ہیں۔ راحیلہ بلوچستان کی ٹیم میں فٹ بال کھیلتی رہی ہیں اور گزشتہ تین برس سے پاکستان کی قومی ویمن فٹ بال ٹیم کا حصہ ہیں۔

شاہ لیلا بلوچ

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

شاہ لیلا اس ٹیم کی فاروڈ کھلاڑی ہیں اور پاکستان نیشنل ٹیم سمیت بلوچستان یونائٹڈ کا بھی حصہ ہیں اور سب سے دلچسپ بات تو یہ ہے کہ وہ بلوچستان اسمبلی کی ممبر روبینہ عرفان کی بیٹی بھی ہیں۔

جویان گیرلڈائن تھامس

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

جویان نہ صرف پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم کی پہلی عیسائی کھلاڑی ہیں بلکہ سب سے کم عمر بھی ہیں۔ انہوں نے فٹ بالکی دنیا میں اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو 17 سال کی عمر میں کیا۔

سیدہ ماہ پارہ

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

ماہ پارہ فٹ بال ٹیم کی گول کیپر ہیں اور نہایت پر کشش شخصیت کی مالک بھی ہیں۔ یہ بلوچستان یونائٹڈ کے لیے بھی کھیلتی ہیں۔

ہاجرہ خان

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

ہاجرہ فٹ بال ٹیم کی کپتان ہیں اور نہایت ہی باصلاحیت لڑکی ہیں۔21 سالہ یہ کھلاڑی کراچی کے کلب ڈیوا کے لئے بھی کھیلتی ہیں۔

اگر اب بھی آپ کو پاکستان فٹ بال ٹیم میں کوئی کمی نظر آرہی ہے تو ایک بار اس پوری ٹیم کو دیکھ لیں۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

تبصرے (0) بند ہیں