عبد القادر گیلانی کی ڈگری منسوخ

28 جون 2015
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سب سے بڑے بیٹے عبد القادر گیلانی۔فائل فوٹو اے ایف پی۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سب سے بڑے بیٹے عبد القادر گیلانی۔فائل فوٹو اے ایف پی۔

لاہور: پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے ہفتے کے روز سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سب سے بڑے بیٹے عبد القادر گیلانی کی ڈگری منسوخ کردی۔

عبد القادر پر پہلے الزام تھا کہ 2005-06 میں بی اے کے ایک امتحان کے دوران غیر قانونی طریقے استعمال کرنے کے بعد پکڑے جانے پر امتحانی عمل میں انہوں نے خلل پیدا کی۔

بعدازاں اس سلسلے میں ان پر کیس رجسٹر کیا گیا تاہم وائس چانسلر ارشد محمود کی قیادت میں ایک پانچ رکنی کمیٹی نے انہیں الزامات سے بری کردیا۔

دوسری جانب انسداد کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ایف آئی کی جانب سے کیس دیے جانے کے بعد معاملے پر تحقیقات شروع کردیں۔

تاہم تحقیقات اس وقت روک دی گئیں جب ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کا تبادلہ ہوگیا جو کہ دو رکنی انکوائری ٹیم کی سربراہی کررہے تھے۔

کیس کو دوبارہ کھولا گیا اور پنجاب یونیورسٹی نے انکوائری کا آغاز کیا۔ سینڈیکیٹ نے اکثریتی ووٹ سے فیصلے کیا کہ عبدالقادر کی بی اے کی ڈگری منسوخ کردی جائے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jun 29, 2015 10:47am
jey pir sahib ki